ماسکو میں دھماکا، روسی جنرل ہلاک
Dec ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
روس کے دارالحکومت ماسکو میں کار میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں روسی جنرل ہلاک ہوگیا۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے فانل جنرل سارواروف روسی مسلح افواج کے آپریشنل ٹریننگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔
تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کار میں بم یوکرین کی اسپیشل سروسز کی جانب سے نصب کیا گیا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel