غزہ میں صیہونی حکومت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور بمباری کو فوراً روکا جائے: اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر
اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کی بمباریوں اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کو فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر بالا کرشنن راجا گوپال نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا کوئی وجود نظر نہیں آتا۔ انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت غزہ کے تقریباً سبھی علاقوں پر بمباری کررہی ہے اور عوام تک انسانی امداد روک کر جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر بالا کرشنن راجا گوپال نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق پورے غزہ میں انسان دوستانہ امداد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جاسکتی۔ انھوں نے کہا کہ معاہدے کے مطابق غزہ کے بے گھر ہوجانے والے فلسطینیوں کی عارضی رہائش کے لئے عارضی مکانات پہنچنے کی روک تھام بھی نہیں کرنی چاہئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے جنگ بندی کے ضامن کی حیثیت سے اپنے بنیادی کردار اور فریضے سے پسپائی اختیار کرلی ہے اور معاہدے کی پابندی کے اسرائیلی حکومت پر کسی بھی قسم کا دباؤ ڈالنے سے کھلے عام گریز کررہا ہے۔