ہندوستان؛ مسلم ڈاکٹر کی نقاب کشائی پر وزیر اعظم کی خاموشی کے خلاف کانگریس کا احتجاج
ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے ایک مسلم ڈاکٹر کی نقاب کھینچنے کے بہار کے وزیر اعلی کے نازیبا اقدام پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی کو قابل اعتراض قرار دیا ہے
سحرنیوز/ہندوستان: کانگریس پارٹی کے میڈیا سیل کے سربراہ پون کھیڑا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ نتیش کمار کے اقدام پر ہندوستان کے علاوہ دوسرے ملکوں میں بھی اعتراض کیا گیا لیکن وزیر اعظم اب تک خاموش ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ دیتے ہیں وہ خود ایک پڑھی لکھی بیٹی کا حجاب کھینچےجانے کے توہین آمیز اقدام پر خاموش ہیں ۔
پون کھیڑا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو اپنی اس خاموشی کی وجہ اور اسی کے ساتھ یہ بھی بتانا چاہئے کہ بیٹیاں کس لباس میں گھر سے باہر نکلیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو ان کے اس توہین آمیز اقدام پر بی جے پی لیڈران تالی بجارہے تھے جو شرمناک ہے۔
پون کھیڑا نے کہا کہ پورے مسئلے کو ہندو مسلم بناکر اصل مسئلے سے توجہ ہٹادی گئی جو ملک کی بیٹیوں ، بہوؤں اور بہنوں کی عزت اور سلامتی اور خواتین کے تحفظ کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی خواتین گھر سے باہر نکلیں یہ نہ نکلیں؟ اور اگر نکلیں تو اس کے لباس کے انتخاب کا حق کس کو ہے؟