Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ ایک بار پھر امریکی میڈیا سے نالاں

امریکی صدر نے ملک کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں جاری ہونے والی میڈیا رپورٹوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی معیشت طاقتور ہے جبکہ باقی دنیا کی صورتحال چندان بہتر نہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی دعوی کیا کہ امریکہ کے جعل ساز ذرائع ابلاغ اپنے حلیف یعنی ڈیموکریٹ پارٹی کے ساتھ مل کر لوگوں کو یہ باور کرانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ ملک شدید کساد بازاری سے دوچار ہے۔ٹرمپ نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب روزنامہ پولیٹیکو نے حصص بازار میں آنے والی شدید گراوٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورتحال انتہائی خطرناک قسم کے اقتصادی جمود کی نشانی ہے۔سی این این نے بھی رواں سال جولائی کے آخر میں نشر کی جانے والی ایک رپورٹ میں صدر ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں کو ملک کے لیے خطرناک قرار دیا تھا۔اقتصادی ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ چین اور بعض دیگر ملکوں کے خلاف ٹرمپ کی اقتصادی جنگ امریکی معیشت کو کمزور کر رہی ہے۔