Jan ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • قومی یومِ رائے دہندگان کے موقع پر ہندوستان کے مختلف سیاسی شخصیات کی عوام کو مبارکباد

قومی یومِ رائے دہندگان کے موقع پر ہندوستان کے وزیر اعظم اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان  ہندوستان کے وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یہ دن ہمارے جمہوری نظریات پر اعتماد کو مزید مضبوط کرتا ہے- انہوں نے کہا کہ ووٹنگ صرف ایک آئینی حق ہی نہیں بلکہ ہر شہری کا اہم فریضہ بھی ہے۔ یہ ذمہ داری ہمیں ہندوستان کے مستقبل کا تعین کرنے میں اپنی آواز شامل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے-

 

رائے دہندگان کے قومی دن کے موقع پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں حقِ رائے دہی کی مرکزی حیثیت پر زور دیا اور ملک کے جمہوری عمل کو کمزور کرنے کی مبینہ کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک پیغام میں مسٹر کھڑگے نے کہا کہ رائے دہندگان کا قومی دن ، شہریوں کو حاصل طاقت کی یاد دہانی کراتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "رائے دہندگان کا قومی دن" اس بات کی مضبوط یاد دہانی ہے کہ کسی بھی ملک کا مستقبل اس کے عوام کے ہاتھ میں ہوتا ہے یاد رہے ہندوستان میں ہر سال پچیس جنوری کو قومی یوم رائے دہندگان منایا جاتا ہے-

 

ٹیگس