فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی مظالم کو رکوانے کے لئے بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی مہم تیز
بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی مہم نے دنیا بھر کے حریت پسندوں سے اکتیس جنوری کو ایک بڑی عالمی ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے جس کا مقصد صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بڑھتی ہوئی ایذاؤں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، تشدد اور بنیادی انسانی حقوق سے محرومی کے تعلق سے بین الاقوامی خاموشی کو توڑنا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یہ کال فلسطینی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جو عالمی تحریکوں کے فریم ورک کے دائرے میں ریڈ لائنز مہم کے تعاون سے قیدیوں کو بچانے کی عالمی مہم ہے اور اس کا مقصد قیدیوں کی حمایت میں عالمی تحریک کو متحد کرنا اور جیلوں کے اندر صیہونی حکومت کے منظم جرائم کو بے نقاب کرنا ہے۔
یہ مہم دنیا بھر کے مختلف شہروں میں مظاہروں، اجتماعات اور عوامی تحریکوں کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ اس حقیقت پر زور دیا جا سکے کہ جنگی قیدیوں کا مسئلہ دنیا بھر کے آزاد منش انسانوں کے ذہنوں اور ضمیروں میں موجود ہے، اور اس کا مقصد بین الاقوامی برادری پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ قیدیوں کے رنج و مصائب کے حوالے سے اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داریوں کو قبول کرے، جن میں ایذا رسانی، قید و بند کی صعوبتیں اور قیدیوں کی علاج سےمحرومی، نظر بندی، اور عورتوں اور بچوں کو ناقابل برداشت حالات میں قید میں رکھناہے-
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یہ کال اس بات پر زور دیتی ہے کہ غم و غصے کا عالمی دن بیداری پیدا کرنے اور صیہونی حکومت کے طلسم کو شکست دینے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔