Jan ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناممکن ہے: پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے صوبے میں گورنر راج لگانے کے بیانات پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:   خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مینگورہ میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناممکن ہے، یہ لوگ مجھے نااہل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور احتجاج کا اختیار محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصرعباس کو دیا گیا ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ووٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا ہے، جو بھی بات ہوگی، وہ ثبوت کے ساتھ ہوگی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یاد رہے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے کافی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں اور خیبرپختونخوا کے گورنر نے کہا ہے کہ اگر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ایسی ہی رہی تو خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ناگزیر ہو جائيگا۔

 

ٹیگس