عراق ؛ نوری المالکی وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار
عراق کی شیعہ سیاسی جماعتوں کے کوآرڈینیشن فریم ورک نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے نوری المالکی کو وزارت عظمیٰ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عراقی ذرائع نے اس سے پہلے نئے وزیراعظم کے انتخاب سے متعلق کہا تھا کہ شیعہ رابطہ فریم ورک آئندہ چند دنوں میں اپنا امیدوار متعارف کرائے گا۔
عراق کے شیعہ رابطہ فریم ورک کے رکن باقر السعدی نے اس سے قبل کہا تھا کہ اگلے وزیراعظم کے لیے نوری المالکی کی حمایت سے متعلق فریم ورک کے ارکان کے درمیان مفاہمت آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے اور وہ آنے والے دنوں میں اس معاملے پرپالیسی بیان جاری کریں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انھوں نے کہا کہ علاقے کی صورتحال، درپیش چیلنجز اوراہم مسائل نے نوری المالکی جیسی شخصیت کے لیے اگلی حکومت کی قیادت ناگزیر بنا دیا ہے۔