بلوائیوں اور دہشتگردوں نے میرے گھر کی پارکنگ کوآگ لگا دی: تہران میں تعینات فلسطین کی سفیر
امریکہ اور صیہونی حکومت کے ایجنٹوں نے ایران کے مختلف شہروں میں بلوہ و فساد کرنے کے ساتھ ساتھ تہران میں فلسطین کے سفارتخانے پر بھی دھاوا بول دیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: تہران میں تعینات فلسطین کی سفیر سلام زواوی نے جمعرات اور جمعہ کی رات اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بلوائیوں اور دہشتگردوں نے میرے گھر کی پارکنگ کوآگ لگا دی، گھر کی کھڑکیوں پر پتھر پھینکے اور گولیاں چلائیں اور توڑ پھوڑ کرنے کے بعد سڑک بلاک کردی ۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوائیوں اور دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے اس نازک صورتحال میں مقامی باشندوں نے بروقت پہنچ کر فسادیوں کو عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سلام زواوی نے کہا کہ بلوائیوں اور دہشتگردوں نے سفارتی پولیس گارڈ پر حملہ کیا اور گارڈ کی چوکی کو تباہ کر دیا۔
تہران میں فلسطینی سفیر نے اپنے بیان میں فلسطینی کاز کے لیے ایرانی عوام اورایرانی حکومت کی غیر متزلزل اخلاقی اور سیاسی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔