Sep ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • برگزیٹ کے بارے میں دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا لیبرپارٹی کا مطالبہ

برطانیہ کی لیبر پارٹی نے برگزیٹ کے لئے دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

برطانوی پارلیمنٹ میں لیبرپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ٹام واٹسن نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی برگزیٹ کے بارے میں دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کرتی ہے - برطانوی وزیراعظم بوریس جانسن نے بارہا کہا ہے کہ وہ اکتیس اکتوبر تک یورپی یونین سے الگ ہوجائیں گے خواہ اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ ہو یا نہ ہو - یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے میں برطانوی حکومت کی ناتوانی کے پیش نظر اب تک برطانیہ کے دو وزرائے اعظم ڈیوڈ کیمرون اور تھریسا مئے کو اپنے عہدوں سے استعفا دینا پڑا ہے - برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے کسی سمجھوتے کے بغیر برطانیہ کی علیحدگی کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم جانسن کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ سمجھوتہ کریں یاپھر یورپی یونین سے نکلنے کے لئے اکتیس اکتوبر کی تاریخ کو آگے بڑھائیں - برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے گذشتہ چار ستمبر کو ایک بل منظور کیا تھا جس میں سمجھوتے کے بغیر یورپی یونین سے نکلنے کی مخالفت کی گئی تھی -