ایران کے خلاف ناراضگی اور دشمنی کی کیا ہے اصلی وجہ؟ نائب وزیر خارجہ نے بتائی وجہ
ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت ایران کے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے نہیں بلکہ اسلامی نظام کے تحت قوم کی پیش رفت سے ناراضگی کی علامت ہے۔
سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا کہ دشمنوں کی ایران کے خلاف ناراضگی کا اصل سبب اسلامی نظام کے تحت ایرانی قوم کی ترقی ہے۔ ایٹمی پروگرام صرف ایک بہانہ ہے۔
غریب آبادی نے اسرائیل کی 12 روزہ جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جارحیت مذاکرات کے دوران معصوم شہریوں، رہائشی علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لئے کی گئی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ایٹمی مسئلہ حقیقت میں جواز فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا بہانہ تھا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ دونوں کی کارروائیاں مکمل ناکام رہیں اور ایران نے اسرائیل پر بھاری اور دردناک حملے کئے، جس کے نتیجے میں دشمن کو جنگ بندی کی درخواست کرنی پڑی۔