Sep ۱۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ مذاکرات میں شمالی کوریا کے مطالبات پر بھی توجہ دے :  چین

بیجنگ نے واشنگٹن سے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات میں یکطرفہ شرطوں سے دست بردار ہونے اور پیونگ یانگ کے مطالبات پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں اپنے ملیشیئن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ امریکہ کو شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات میں عملی اقدامات کرنا چاہئے- چین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ واشنگٹن کو چاہئے کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے عمل کی زمین ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے- وانگ یی نے مزید کہا کہ مذاکرات میں حقیقی پیشرفت کے حصول کے لئے فریقین کی بنیادی تشویشوں کا جائزہ لینا چاہئے۔