Dec ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کےاہم میزائل تجربے پرامریکہ پریشان

شمالی کوریا نے سوہائے سیٹلائٹ سائٹ سے انتہائی اہم میزائل تجربہ کرلیا جبکہ امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ پیونگ یانگ نے اس سائٹ کو غیر فعال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے سی این اے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا سے معطل ہونے والے جوہری مذاکرات کی ایک سالہ معیاد ختم ہونے سے قبل ہی تجربہ کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکام نے اس تجربے کو انتہائی کامیاب قرار دیا ہے لیکن تجربے کی نوعیت اور صلاحیت کے حوالے سے وضاحت نہیں کی گئی۔

جوہری ماہرین کا کہنا ہےکہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ شمالی کوریا نے راکٹ انجن کا تجربہ کیا اور میزائل کا تجربہ نہیں ہے کیونکہ میزائل تجربے کا پڑوسی ممالک جنوبی کوریا اور جاپان عام طور پر فوری سراغ لگا لیتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ اسلحے کی تخفیف پر مذاکرات اب ختم ہوچکے ہیں اور واشنگٹن کے ساتھ طویل مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان میزائل تجربوں کے حوالے سے اہم ملاقاتیں ہوئی تھیں تاہم وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی تھیں ۔

ٹیگس