Jan ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • ملک کے حالات میں بہتری کے لئے اصلاحات ضروری ہے : نومنتخب روسی وزیراعظم

روس کے نئے وزیراعظم نے ملک کے حالات بہتر بنانے کے لئے اصلاحات کی ضرورت پرتاکید کی ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق روس کے نئے وزیر اعظم میخائیل میشوستین نے جمعرات کو کہا کہ عوام کو بہتری کے حصول کے لئے ابھی سے ہی حقیقی اصلاحات کا احساس کرنا چاہئے۔روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بدھ کو میخائیل میشوستین کو اس ملک کے نئے وزیراعظم کے طور پر نامزد کیا تھا ۔روسی وزیراعظم دمیتری میدودف کے مستعفی ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد میشوستین کو وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا۔ روسی وزیراعظم میدودف اور ان کی کابینہ نے بنیادی تبدیلیوں سے متعلق صدرپوتین کے خطاب کے بعد ہی استعفی دے دیا تھا۔روسی وزیراعظم میشوستین نے پارلیمنٹ دوما سے اعتماد کا ووٹ بھی حاصل کر لیا۔