Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • طوفان ‘’کیارا’’ نے برطانیہ میں تباہی مچا دی، پروازیں منسوخ، ٹرینیں تعطل کا شکار

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ “کیارا طوفان” دو ہزار تیرہ کے بعد سب سے شدید ترین طوفان ہے۔ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے طوفان نے لندن سمیت متعدد شہروں میں تباہی مچا دی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بحراوقیانوس میں اٹھنے والے سمندری طوفان ’کیارا‘ نے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں خوفناک تباہی مچا دی، اونچی لہروں کےسبب کئی ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلا، 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آئی آندھی سےدرخت گرگئے، مکانوں اور ہوٹلوں کو نقصان پہنچا جبکہ  بعض علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق 214 فلڈ وارننگ اور177 الرٹ جاری کیے گئے ، پروازیں اورٹرین سروس تاخیر کا شکارہے ۔

دوسری جانب طوفان کی شدت سے جرمنی اور فرانس میں بھی پروازوں اورٹرینوں کاشیڈول متاثر ہے، جبکہ آج سے برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس سے قبل دبئی ائیرپورٹ سے بھی یورپ اور برطانیہ کے لیے کئی پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

خراب موسم کے باعث شمالی انگلینڈ میں 140 سے زائڈ ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ برطانیہ کا شمال مغربی علاقہ طوفان سے شدید متاثر ہوا ہے۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہے اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جب کہ بہت بڑی آبادی کو بجلی کی عدم فراہمی کے خدشے کا سامنا ہے۔

 

ٹیگس

کمنٹس