Feb ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس کی تباہ کاری جاری، ہلاکتیں 2788 ہو گئیں

چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2788 ہوگئی۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق  چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2788 ہو گئی ہے اور اس سے متاثر افراد کی کل تعداد 78824 تک پہنچ گئی ہے۔

چین کی صحت کمیٹی کے مطابق ملک کے 31 صوبوں کے مختلف اسپتالوں میں اب تک اس کورونا وائرس کے 78824 کیسز سامنے آ چکے تھے جن میں سے 39919 افراد اب بھی اسپتال میں داخل ہیں۔ بیماروں میں سے 7952 افراد کی حالت نازک ہے جبکہ اٹلی میں اموات کی تعداد 14 سے بڑھ کر17ہو گئی اسی طرح جنوبی کوریا میں تعداد 12 سے 13 ہو گئی۔

چین میں اموات اور بیماروں کی تعداد کم ہو رہی ہے مگر دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں نسبتاً اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے، کورونا کے وبا کی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔

ٹیگس