Jun ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۵ Asia/Tehran

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جس دن وہ سرخی میں نہ بنے رہیں۔

شہرت کے بھوکے اور دنیا کے سب سے بڑے نسل پرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینٹ جان چرچ  کے سامنے انجیل ہاتھ میں لے کر قسم کھائی کہ نسل پرستی اور امریکی پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف مظاہرہ کر رہے ملکی عوام سے سختی سے نمٹا جائے گا۔  

 ٹرمپ اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد بغیر بتائے سخت سکیورٹی حصار میں سڑک پر نکل آئے اور پیدل سینٹ جان چرچ تک جانے کے بعد انجیل ہاتھ میں لے کر قسم کھائی کہ نسل پرستی اور امریکی پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف مظاہرہ کر رہے ملکی عوام سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ٹرمپ ہر طریقے سے شہرت حاصل کرنے کے درپئے رہتے ہیں اس بار انہوں نے آسمانی کتاب انجیل کو شہرت کے لئے منتخب کیا لیکن نامہ نگاروں نے ان کی خوب مذمت کی۔ 

اس موقع پر اپ سن سکتے ہیں کہ صحافی متعدد سوالات پوچھتے ہیں لیکن ٹرمپ کسی ایک کا بھی جواب نہیں دیتے۔ 

صدر ٹرمپ کی کورونا کی وبا کے پھیلنے اور امریکی عوام کو اندھیرے میں رکھنے پر بھی شدید تنقید ہو رہی ہے۔ 

ٹیگس