Jun ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکہ پابندیوں کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہا ہے: روس

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو کے خلاف واشنگٹن کی پابندیاں خودسرانہ اہداف اور خواہشات کے حصول کے لئے لگائی گئی ہیں۔

ارنا نیوز کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے چین اور روس کے خلاف امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ملکوں پر دباؤ کے ہتھکنڈے کے طور پر پابندیوں کے نفاذ کے امریکی اقدام کا مقصد واشنگٹن کے مطالبات اور خواہشات کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ تجارت کے شعبے میں پہلے سفارت کاری کا غلط استعمال کرتا ہے اور کوئی ملک اگر نہیں جھکتا ہے تو اس کے خلاف پابندیوں کا حربہ استعمال کرنے کی دھمکی دے ڈالتا ہے۔

لاوروف کا کہنا ہے کہ  امریکہ نے دو ہزار بارہ سے روس کے خلاف مختلف طرح کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور دو ہزار چودہ میں کریمیا کو روس میں شامل کئے جانے کے بعد ان پابندیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا جبکہ روس کے خلاف پابندیوں کے عمل میں مغربی ممالک بھی امریکہ کے ساتھ ہو گئے۔

ٹیگس