Aug ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاباتی حریف اُن سے زیادہ محبوب: سروے رپورٹ

امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات کے بارے میں کرائے گئے ایک تازہ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن کے جیتنے کے 71 فیصد امکانات ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فائیو تھرٹی ایٹ (FiveThirtyEight)  ادارے کی سروے رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کے جیتنے کے 71 فیصد امکانات ہیں جبکہ امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صرف 29 فیصد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کی جانب سے سیاہ فام  سینیٹر کمالا ہیریس کو نائب صدارتی امیدوار منتخب کرنے کے بعد یہ پہلی سروے رپورٹ ہے جو گزشتہ روز منظر عام پر آئی ہے۔

اس سے ایک روز قبل امریکی ریاست پینسلوانیا اور ویسکانسین میں ہونے والے تازہ ترین سروے نتائج کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں جو بائیڈن 49 فیصد اور ٹرمپ 43 فیصد جبکہ ریاست ویسکانسین میں جو بائیڈن 48 فیصد اور ٹرمپ 42 فیصد مقبول ہیں۔

تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ نسبت زیادہ ووٹ حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ٹرمپ کی ناقص کارکردگی، سیاہ فاموں کی تحریک اور ان کی متنازع پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ صدارتی انتخابات میں انہیں کافی نقصان پہنچ سکتا ہے اور ٹرمپ کی متضاد پالیسیاں، اخلاقی بد عنوانیاں اور بد انتظامی ان کی محبوبیت میں کافی کمی کا سبب بنی ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس

کمنٹس