Jan ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran
  • ’امریکی ویکسین‘ سے پناہ مانگتے ہیں امریکی شہری ۔ کارٹون

امریکہ سے ملنے والی رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ وہاں کے طبی عملے کے آدھے افراد اپنے ملک میں بنے کورونا ویکسین سے گریزاں ہیں۔ (مہر نیوز)

قائد انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے امریکہ اور برطانیہ سے ویکسین کی درآمدات کو ممنوع قرار دے دیا ہے جس کے بعد دنیا بھر کے کروڑوں افراد میں مذکورہ دو ممالک میں تیار ہونے والے ویکسینز کے حوالے سے خاصی تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

اس سے قبل مغربی ذرائع ابلاغ بارہا یہ اعلان کر چکے ہیں کہ امریکی ویکسینز منجملہ فائزر لینے کے بعد لوگوں میں شدید الرجی سمیت مختلف قسم کی مشکلات سامنے آئی ہیں جبکہ بعض ذرائع ابلاغ کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعدد افراد یہ ویکسین لینے کے بعد مشکوک طور پر اپنی جان بھی گنوا بیٹھے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: 

 فائزر اور موڈرنا کورونا ویکسین کے کرتا دھرتا

ایران میں کورونا ویکسین کا انسانی تجربہ کامیابی کے ساتھ جاری

ایرانی ویکسین کی انسانی آزمائش کے پہلے فیز کا دوسرا مرحلہ شروع

 

 

ٹیگس