ایرانی صدر پاکستان روانہ ہوگئے
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ہفتہ کی صبح ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ہفتہ کی صبح ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔
انہیں تہران میں نائب صدر محمدرضا عارف، دفترِ رہبرِ معظم کے بین الاقوامی امور کے معاون حجتالاسلام والمسلمین محسن قمی اور کابینہ کے ارکان نے رسمی طور پر رخصت کیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان دورے کا آغاز لاہور سے کریں گے، ایرانی صدر کا لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ ان کا استقبال کریں گے، وہ مزارِ اقبال پر حاضری دیں گے، جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
بعد ازاں وہ اسلام آباد روانہ ہوں گے جہاں ان کا باضابطہ استقبال کیا جائے گا۔
اس دورے کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ہو گی جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات متوقع ہیں۔