Aug ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں ایرانی صدر کے استقبال کی بھرپور تیاریاں، شہر رہبر انقلاب اور ڈاکٹر پزشکیان کی تصاویر سے جگمگا اٹھا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ہفتہ کو پاکستان پہنچ رہے ہیں، اسی مناسبت سے دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں کو رہبر انقلاب اسلامی اور صدر ایران کی تصاویر و بینرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد ایئربیس سے لیکر ایرانی وفد کی رہائش کے لیے مقرر ہوٹل اور اسی طرح صدارتی محل اور وزارت عظمی کی عمارت تک استقبالیہ پیغامات اور تصاویر نصب کی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے دو روزہ دورہ پاکستان میں لاہور اور اسلام آباد جائیں گے۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان اس دوران پاکستان کے صدر، وزیر اعظم اور فوج کے سربراہ سے بھی ان کی الگ الگ ملاقاتیں طے ہیں۔

 

ٹیگس