ایران کے دفاع اور فلسطینی حقِ خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری
Aug ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
ایران اور فلسطین کے مؤقف پر صدر مسعودی پزشکیان کا دو ٹوک پیغام، ہم پہلے بھی ثابت قدم تھے، آئندہ بھی رہیں گے
سحرنیوز/ایران: حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کی شہادت کی برسی کے موقع پر اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر ایران کا کہنا تھا کہ "گزشتہ سال، میرے دفتر میں پہلے دن، ہمارے سرکاری مہمان، میرے حریت پسند بھائی اسماعیل ھنیہ کو صیہونی حکومت نے شہید کر دیا تھا۔ صدر نے لکھا کہ غزہ، ایران اور خطے میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم انسانیت کے لیے باعث شرم ہیں۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم ایران کے دفاع اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ثابت قدم ہیں اور اپنے شہید مہمان کی یاد کا احترام کرتے ہیں۔"