Aug ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • قطب الدین خان۔ پاکستان

قطب الدین خان صاحب کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔

یہ لکھتے ہیں کہ آپ کو پہلی مرتبہ خط لکھ رہا ہوں۔ امید ہے کہ آپ میرا خط اپنے پروگرام میں شامل کرکے میری حوصلہ افزائي فرمائیں گے۔ آپ کی اردو سروس کے بارے میں مجھے لیاقت علی اعوان صاحب نے متعارف کروایا ہے۔ پروگرام سننے کی میں بھرپور کوشش کروں گا اور آپ کے پروگرام نیٹ پر بھی دیکھوں گا البتہ ہمارے علاقے میں آپ کے پروگرام ریڈیو پر سنے جاتے ہیں۔ لوگ آپ کے پروگراموں کی کافی تعریف کرتے ہیں۔ مجھے اس بارے میں علم نہیں تھا۔ میں اب آپ سے رابطہ جاری رکھوں گا۔

ٹیگس