Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • برطانیہ اسرائيل کے بارے میں پالیسی تبدیل کرے: برطانوی ماہرین قانون

برطانیہ میں چھے سے زائد ماہرین قانون نے جن میں متعدد سابق جج بھی شامل ہیں، حکومت سے اسرائيل کے لئے اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانوی میڈیا ذرائع کے مطابق برطانوی سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس لیڈی ہیل سمیت اس ملکے کے چھے سو سے زائد ماہرین قانون اور وکیلوں نے اس سلسلے میں اپنے ملک کے وزیراعظم رشی سوناک کے نام کھلا خط لکھا ہے۔اس خط میں لکھا گیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی امدادی کارکنوں کی گاڑیوں پر اسرائيلی حکومت کے فضائی حملے میں سات کارکنوں کے مارے جانے کے پیش نظر اسرائیلی حکومت کے لئے اسلحے کی سپلائی فوری طور پر بند کردینی چاہئے۔

برطانوی قانون دانوں نے وزیراعظم رشی سوناک کے اپنے کھلے خط میں لکھا ہے کہ اسرائيل کے لئے اسلحے کی سپلائی کا مطلب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نسل کشی میں مشارکت ہے۔

وزیرا‏عظم کے نام یہ کھلاخط لکھنے والوں میں برطانوی سپریم کورٹ کے تین اور نو دیگر ججوں کے نام بھی شامل ہیں ۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رشی سوناک اسرائيل کے بارے میں پالیسی تبدیل کریں ورنہ غزہ میں ہونے والی نسل کشی میں برطانیہ کو بھی شریک سمجھا جائے گا۔

یاد رہے کہ غزہ کی جنگ میں اسرائیلی حکومت کو انواع و اقسام کے اسلحے فراہم کرنے والوں میں امریکا اور برطانیہ آگے اگے ہیں ۔

ٹیگس