Nov ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • کلب حیدر - پاکستان

یہ خط ہے کلب حیدر صاحب کا پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد سے

کلب حیدر صاحب لکھتے ہیں کہ میری اور سردار لسنرز کلب کی جانب سے ریڈیو تھران کے تمام اسٹاف کو محبت اور چاہت بھرا سلام۔ کلب حیدر صاحب مزید لکھتے ہیں کہ ریڈیو تھران کے تمام پروگرام بہت ہی اچھے جارہے ہیں اور ہم ریڈیو تھران کے تمام پروگرام بڑے شوق سے سنتے ہیں تلاوت قرآن پاک ہو یا نعت رسول مقبولۖ گردو پیش ہو یا نیم نگاہ اور یادو کے جھروکے، انداز جہاں ہو یا جام جم صراط نور ہو یا اسلام پلس، زاویہ نگاہ ہو یا افکار و نظریات، آج کا ایران ہو یا افغانستان و پاکستان گذشتہ ہفتہ کے دوران، آس پاس ہو یا گلگشت، ہم ریڈیو تھران کے سارے پروگرام بہت ہی شوق سے سنتے ہیں اور بزم دوستان ہم سب کا پسندیدہ پروگرام ہے، تمام پروگرام اپنی مثال آپ ہیں، کلب حیدر صاحب نے آخر میں لکھا ہے کہ رسالہ جام جم دوبارہ شائع کیا جائے۔

 

ٹیگس