Nov ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • سمین احمد - ہندوستان

محترمہ سمین احمد صاحبہ نے یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر اعظم گڑھ سے

محترمہ سمین احمد اپنے نے خط لکھتی ہیں کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ریڈیو تہران نے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے لیکن افسوس کے ہمارا گاؤں جوکہ اعظم گڑھ کے مضافات میں واقع ہے، میں انٹر نیٹ سروس پوری طرح بحال نہیں رہتی، مقامی حکام اس حوالے سے کوشش کررہے ہیں انشاءاللہ جلد ہی انٹر نیٹ کی فراہمی کے ساتھ ہم بھی آپ کے گروپ میں شامل ہوجائیں گے، میں اس وقت شہر میں اپنی بہن کے گھر سے یہ خط ایمیل کے ذریعے بھیج رہی ہوں، ویسے آج کل ریڈیو کی آواز کافی خراب ہوجاتی ہے لیکن ہم پھر بھی ریڈیو تہران کی نشریات سن ہی لیتے ہیں۔ سارے پروگرام اچھے جارہے ہیں، آپ میرے لئے دعا کریں کے بی اے کے امتحان میں میرے نمبر اچھے آئیں۔

 

ٹیگس