Oct ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • سردار سہیل احمد- پاکستان

یہ خط لکھا ہے کہ سردار ریڈیو لسنرز کلب ایبٹ آباد ہزارہ پاکستان سے سردار سہیل احمد صاحب نے

لکھتے ہیں کہ کچھ عرصے سے پروگرام سائٹ پر اپلوڈ نہیں ہورہے اس حوالے سے آپ سے گزارش ہے کہ پروگراموں کو اپلوڈ کروائیں جو پروگرام ہم لائیو نہیں سن پاتے وہ سائٹ سے اپلوڈ کرکے سنتے ہیں سردار سہیل احمد مزید لکھتے ہیں کہ ریگولر لسنرز کو باقاعدگی سے ڈاک کی ترسیل شروع کی جائے کیونکہ ریڈیو تہران کی ہندی اور انگیزی سروسز بدستور اپنے سامعین کو ڈاک ارسال کررہی ہے ویسے ہم ریڈیو تہران اردو سروس کے پرانے سامع ہیں اور پہلے ریڈیو تہران سے پابندی کے ساتھ ڈاک موصول ہوا کرتی تھی اب کیا وجہ ہے کہ یہ سلسلہ بند کردیا گیا ویسے سارے پروگرام بہت اچھے جارہے ہیں امید ہے کہ آپ ہماری گزارشات پر عمل کرتے ہوئے سامعین کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں گے۔

 

ٹیگس