Nov ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • یاسمین زہراء - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان سے محترمہ یاسمین زہراء صاحبہ نے لکھتی ہیں کہ

ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے سن رہی ہوں ماہ محرم کے پروگرام بہت ہی معیاری تھے امید کرتے ہیں کہ اربعین کے حوالے سے بھی ریڈیو تہران اپنی سابقہ روایت کو قائم رکھتے ہوئے کربلا ئے معلی سے رپورٹس کے سلسلے کو جاری رکھے گا، ویسے انٹرنیٹ پر آواز بہت بہتر سنائی دیتی ہے لیکن چند روز ایسا بھی ہوا ہے کہ انٹرنیٹ پر بھی نشریات سنائی نہیں دی لیکن کچھ دیر بعد نشریات کا سلسلہ شروع ہوگیا، اس حوالے سے عرض ہے کہ اپنے فنی عملے کو اس طرف متوجہ کرائیں۔ شکریہ

 

ٹیگس