پاکستان کی معیشت مستحکم اور مہنگائی کی شرح کنٹرول میں :عالمی مالیاتی فنڈ
عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے اور مہنگائی کی شرح قابو میں رہی ہے
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح قابو میں رہی ہے۔
ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے اعتراف کیا کہ ای ایف ایف کے تحت پاکستان کی پالیسیوں سے معیشت کو استحکام ملا، اصلاحات سےمعاشی اعتماد میں اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف نے ٹیکس نظام میں سادگی اور شفافیت بڑھانے کی سفارشات بھی کی ہیں جبکہ سرکاری خریداری کےنظام میں شفافیت پرزوردیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے بتایا کہ مالی سال دوہزارپچیس میں پاکستان کی مالی کارکردگی مضبوط رہی اور ملک نے جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ تین فیصد بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کیا، جو پروگرام کے اہداف کے مطابق ہے جبکہ مالی سال دوہزار پچیس میں پاکستان نے چودہ سال بعد پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی ریکارڈ کیا۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد پچیس فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔