-
چالاک تو دیکھا ہوگا، اب عقلمند کوّا بھی دیکھیئے
Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۱چالاک تو دیکھا ہوگا، اب عقلمند کوا بھی دیکھیئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کوا اپنی سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف شکلوں کے بلاکس کو انکی اپنی جگہ پر رکھ رہا ہے۔
-
عشق، محبت اور وفاداری تقسیم کرتا مسلمانوں کا تاج محل۔ ویڈیو
Nov ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۱بر صغیر میں محبت و وفاداری کی علامت، فن تعمیر کے شاہکار اور حُسن و جمال کے مرقع تاج محل کی تعمیر کے بعد تاریخ میں متعدد افراد نے اس کی طرز پر عمارتیں بنوا کر اپنی شریکۂ حیات سے اپنی محبت و وفاداری کا ثبوت پیش کیا ہے۔
-
خلابازوں کی دلچسپ سرگرمیاں۔ ویڈیو
Nov ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۴:۱۰ویڈیو میں چینی خلابازوں کے دلچسپ معمولات زندگی کو دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ بڑے انوکھے انداز میں اپنے روزمرہ کے مختلف امور انجام دے رہے ہیں۔ خلا میں قوت جاذبہ کے فقدان کے باعث خلابازوں کو اپنا توازن برقرار رکھنے کے لئے خاص چیلنجوں کا سامنا ہوتا ہے۔
-
ایک جزیرہ ایک مکان۔ تصاویر
Nov ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۸آئس لینڈ میں اتلیثا نامی ایک جزیرہ ہے جو دور سے ایک عظیم بحری جہاز کی مانند معلوم ہوتا ہے اور اس میں صرف ایک رہائشی مکان بنا ہوا ہے۔ سفید رنگ کا یہ مکان رہائش کے لئے تعمیر کیا گیا ہے اور یہ تنہا مکان ہے جو اس خوبصورت اور ہرے بھرے جزیرے پر واقع ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس جزیرے میں ۱۹۳۰ تک آبادی ہوا کرتی تھی اور لوگ باقاعدہ رہائش پذیر تھے، مگر اسکے بعد یہاں کوئی رہنے کے لئے نہیں گیا اور وہاں کے مکیں ملک کے دیگر مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔
-
دنیا کی سب سے بڑی کروز کشتی کی رونمائی ہوگئی
Nov ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۱:۵۴دنیا کی سب سے بڑی کروز شب کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا گیا۔
-
بشری ٹیکنالوجی کا حیرت انگیز کرشمہ۔ ویڈیو
Nov ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۶اپنے ہی ہاتھوں سے انواع و اقسام کی الجھنوں میں خود کو ڈالنے والے بشر نے اپنے کو خوش اور ترو تازہ رکھنے کے لئے نئے نئے طریقے ایجاد کئے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک اور انوکھی اور دلچسپ کڑی کو آپ اس ویڈیو میں ملاحظہ کر سکتے ہیں جس میں ایسی ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا گیا ہے کہ آپ اپنے مکان کی چار دیواری کے اندر اپنے من چاہے مناظر کا اپنے فرش، بستر یا حتیٰ در و دیوار پر مشاہدہ کر سکتے ہیں۔
-
۵۰۰ کلو کے سعودی نوجوان کو مفلوج ہو جانے کے بعد شفا ملی۔ ویڈیو
Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۵:۳۷۵۰۰ کلو سے زائد وزن کا حامل ایک سعودی نوجوان جو چھے سال قبل اوور ویٹ ہو جانے کے سبب مفلوج ہو گیا تھا، علاج کے بعد اب اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر چلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
-
سوئیڈن نے ایک فلائنگ کار کی رونمائی کی۔ ویڈیو
Oct ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۱سوئیڈن نے ایک فلائنگ کار کی رونمائی کر دی ہے جسے ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے حال ہی میں تیار کیا ہے۔ ایک شخص کو حمل کرنے کی توانائی رکھنے والی اس فلائنگ کار کی قیمت ۹۲ ہزار ڈالر بتائی جاتی ہے۔ یہ کار ۱۵۰۰ میٹر کی اونچائی پر ۶۰ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ۲۰ منٹ تک اڑنے کی توانائی رکھتی ہے۔ فی الحال اسکے ۱۲ ماڈل ہی تیار کئے گئے ہیں۔
-
جب صیہونی کو ایک صیہونی کا موبائل خریدنا پسند نہیں۔ ویڈیو
Oct ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۲مقبوضہ فلسطین سے ایک دلچسپ اور مضحکہ خیز ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں خاص، قدامت پسندانہ اور انتہاپسندانہ نظریات کے حامل فرقے ’حریدی‘ سے تعلق رکھنے والے ایک ضعیف العمر صیہونی کو ایک دوسرے صیہونی نوجوان سے صرف اس بات پر لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک موبائل خریدنا چاہتا ہے۔ بوڑھا صیہونی نوجوان صیہونی کو موبائل خریدنے سے ہر قیمت پر روکنے کی کوشش کر رہا ہے مگر معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان بھی موبائل خریدنے کا پکا ارادہ کر چکا ہے۔ صیہونیوں کا یہ فرقہ ماڈرن آلات کے استعمال کو حرام سمجھتا ہے۔
-
یہ افسانہ نہیں، ہولناک ٹارنیڈو ہے!۔ ویڈیو
Oct ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۸عمان کے ساحلے علاقے میں شاہین نامی ایک ہولناک ٹارنیڈو نظر آیا جسے دیکھ کر کمزور دل انسان کو شاید غش ہی آ جائے۔ اس ٹارنیڈو کو بعض ذرائع ابلاغ نے ’’آخرالزمانی طوفان‘‘ کا نام دیا ہے۔