-
ماہنشان، صناعی قدرت کی عظیم نشانی
Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۳:۴۸ایران/صوبۂ زنجان؛ آلا داغ لار نامی رنگین پہاڑیاں جنہیں صناعی قدرت کا عظیم شاہکار کہا جا سکتا ہے۔ زنجان شہر سے ماہنشان کی جانب جاتے وقت سیاح ایسے علاقے سے روبرو ہوتے ہیں جہاں پہونچ کر کچھ دیر کے لئے انہیں یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ جیسے وہ کسی دوسرے سیارے پر پہونچ گئے ہیں۔
-
چار مہینوں کے بعد پلے اسکولز میں رونق پلٹ آئی
Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۷کورونا کے باعث چار ماہ تک بند رہنے کے بعد ایران میں پلے اسکولز کھول دئے گئے۔ مگر اس شرط پر کہ اسکولوں کے اسٹاف اور بچوں کو سوشل ڈسٹینسنگ اور طبی اصولوں کا مکمل خیال رکھنا ہوگا۔
-
نرس جس نے صحت کی پاسبانی کرتے ہوئے جان دی
Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۱شیرین صفوی نامی ایک خاتون نرس جو کورونا وائرس کی ابتدا سے تہران کے بقیه الله (عج) اسپتال میں سرگرم خدمت رہیں، گزشتہ روز خود کورونا کے باعث انتقال کر گئیں۔ شہیدہ شیرین صفوی کو انکے ساتھیوں اور اسپتالوں کے عہدے داروں نے جمعرات کے روز آخری سفر کے لئے رخصت کیا۔
-
قالینِ ساروق، عالمی شہرت یافتہ قالین
Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۲ایران کے شہر اراک کے شمال میں ساروق اور جیریا نامی دو قریے آباد ہیں جہاں ہاتھوں سے قالین کی بنائی کا کام کافی پرانا ہے اور وہاں بُنے جانے والے قالینوں کو عالمی شہرت حاصل ہے۔ ان خطوں میں خواتین قالین کی بنائی میں خاصی مہارت رکھتی ہیں اور انکی ایک بڑی تعداد اسی کام میں مصروف ہے۔
-
آرمینیا کی خیانت پر ایرانی طلبہ کا احتجاج
Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۹تہران؛ گزشتہ روز بعض یونیورسٹیوں کے طلبہ نے آرمینیا کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی اجتماع کیا۔حال ہی میں آرمینیا نے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کیا ہے۔ مظاہرین نے غاصب صیہونی ٹولے کے پرچم کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے خلاف اسکے جارحانہ اور غاصبانہ اقدامات کی سخت مذمت کی۔
-
خمینی، زندہ و جاوید حقیقت!
Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۶بانی انقلاب اسلامی خمینی بت شکن، حضرت روح اللہ الموسوی وہ ہستی ہے جس کی رحلت کو اکتیس برس گزر گئے مگر وہ ایران عوام کے علاوہ دنیا کے حریت پسندوں کے دلوں و دماغ، انکے افکار و نظریات، انکے مکانوں اور مراکز کی در و دیوار پر آج بھی زندہ ہے۔ یہی وہ ذات ہے جس نے دور حاضر میں دنیا کو سامراج اور ظلم و استبداد کی خوگر بڑی طاقتوں کے سامنے کھڑا ہونا سکھایا۔ اس لئے جب تک دنیا میں سامراجی طاقتوں بالخصوص شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف محاذ آرائی جاری رہے گی، فرزندِ کربلا خمینی کبیر بھی زندہ و پائندہ رہے گا۔
-
یوں تیار ہوتا ہے ایران کا معروف عرق گلاب
Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۹ایران دنیا میں گلاب اور عرق گلاب بنانے والا اہم ترین ملک شمار ہوتا ہے اور ہر سال بڑی مقدار میں ایرانی عرق گلاب چالیس سے زائد ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔ حتی خانہ کعبہ کی غبار روبی اور اسکی تغسیل میں بھی ایرانی عرق گلاب ہی استعمال ہوتا ہے۔
-
برکت امام خمینی رفاہی و فلاحی مشن
Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۹معمار انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی اکتیسویں برسی کے موقع پر گزشتہ چند مہینوں سے ملک میں جاری مومنانہ خدمت مہم کے تحت کئی رفاہی اور فلاحی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی اور مزار امام خمینی کے متولی اور معمار انقلاب اسلامی کے پوتے حجت السلام سید احمد خمینی بھی موجود تھے۔
-
یہ کوئی میدان جنگ نہیں، امریکہ کی سڑکیں ہیں!
Jun ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۸امریکی ریاست میشیگان کے شہر ڈیٹروئٹ کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ مظاہرین پر ہونے والی فائرنگ میں ایک معترض شخص مارا گیا ہے۔ امریکہ میں نسل پرستی، عدم مساوات اور پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف جاری مظاہروں کی نہایت شدت کے ساتھ سرکوبی کی جا رہی ہے اور اب تک چار ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
-
سو جنگی بوٹس سپاہ پاسداران کے بحری دستے کے حوالے
May ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۲مختلف کلاس کی تیز رفتار ایک سو میزائل بردار جنگی کشتیاں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری دستے میں باضابطہ طور پر شامل کر دی گئیں۔ عاشورا، طارق اور ذوالفقار کلاس کی یہ جنگی کشتیاں ایران کی وزارت دفاع اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ماہرین کے اشتراک سے تیار کی گئی ہیں اور ان میں سے بعض کی جدید کاری بھی کئی گئی ہے۔ اس موقع پر ایران کے وزیر دفاع جنرل حاتمی اور سپاہ کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی موجود تھے۔