-
کریمۂ اہل بیت (ع) کا حرم مبارک کھول دیا گیا
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۷سولہ مارچ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ایران کے انسداد کورونا قومی ہیڈ کواٹر کی تجویز پر تمام مذہبی مقامات کو بند کر دیا گیا تھا۔ مگر ۶۹ روز کی بندش کے بعد ہیڈ کواٹر نے مقامات مقدسہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد پیر کے روز سے سبھی حرمہائے مبارک منجملہ روضۂ حضرت معصومہ قم (ع) کو کھول دیا گیا۔ یہ مقامات طلوع سے غروب تک کھلے رہیں گے اور اس دوران زائرین کرام جاری کی گئیں لازمی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیارت سے شرفیاب ہو سکیں گے۔
-
ایران کا دوسرا آئل ٹینکر بھی ونیزوئلا پہنچ گیا
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۸اسلامی جمہوریہ ایران کا تیل بردار بحری جہاز فارسٹ ونیزوئلا کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ بروز اتوار میرین ٹریفک مرکز کے مطابق ایران کا پہلا تیل بردار بحری جہاز فارچون، ونیزوئلا کی سمندری حدود میں داخل ہوا اور ونیزوئلا کی بحریہ اور فضائیہ نے اسے اپنے حفاظتی حصار میں لے کر ساحل تک اسے ایسکورٹ کیا۔
-
جاری ہے مولا رضا (ع) کی کرم نوازی
May ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۰تہران، آج کل ایران بھر میں مختلف عناوین کے تحت مومنانہ خدمت مہم جاری ہے۔ اسی تناظر میں آستان قدس رضوی کی جانب سے آٹھ ہزار راشن پیکج تیار کر کے انہیں روزہ داروں، مومنین اور مستحقین کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ اب تک اس مہم کے تحت لاکھوں افراد تک راشن پیکجز پہونچائے جا چکے ہیں۔
-
طلبہ اور طلبہ تنظیموں کے نمائندوں سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
May ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۱رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ماہ رمضان میں طلبہ کے ساتھ ہونے والے اپنے سالانہ جلسے میں شرکت فرمائی۔ اس سال آپ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایران کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور طلباء تنظیموں کے نمائندوں کو خطاب کیا۔
-
تہران، اسپتال میں شبِ قدر کے مناظر ۔ تصاویر
May ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۶گزشتہ شب ماہ رمضان کی انیسویں شب اور پہلی شب قدر تھی۔ فی الحال شبہائے قدر کے پیش نظر ایران بھر میں حفظانِ صحت کے اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے مساجد کو کھول دیا گیا جس کے بعد پورے ایران میں شبِ قدر کے بڑے روح پرور مناظر رقم ہوئے۔ ایران کے اسپتالوں منجملہ تہران کے بقیۃ اللہ اسپتال میں بھی شب قدر کے انمول لمحات رکارڈ کئے گئے۔
-
کریم اہلبیت کی ولادت پر کریمۂ اہلبیت کے شہر میں ضیافتِ رضوی کا اہتمام
May ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۳کریم اہلبیت، فرزند رسول امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت پر کریمۂ اہلبیت حضرت معصومۂ قم علیہا سلام کے جوار میں غذا کے چودہ ہزار پیک بنا کر چودہ محلوں میں تقسیم کئے گئے۔ اس کریمانہ ضیافت کا اہتمام آستان قدس رضوی کے خدمتگزاروں کی جانب سے کیا گیا تھا۔
-
منکسر مزاج پھول ۔ تصاویر
May ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۶ایران کے صوبے اصفہان میں خوانسار شہر واقع ہے جہاں کے گلستان کوہ نامی پہاڑ کے دامن میں گلہائے لالہ (ٹیولپ) کا ایک خوبصورت گلستاں نظروں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔ یہ گلستان ہر سال موسم بہار میں سجتا ہے۔ اس گلستان کے پھولوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کا رخ آسمان کی طرف ہونے کے بجائے زمین کی جانب ہوتا ہے۔
-
سات پیداواری اداروں کے ساتھ رہبر انقلاب کی آن لائن گفتگو
May ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۲بدھ کے روز ہفتہ محنت کشاں کے موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے سات پیداواری اداروں کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت العظمی سید علی خامنہ ای نے تمام محنت کشوں کو ہفتہ محنت کشاں کی مبارک باد پیش کی۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پائیدار معیشت کے قیام میں معیاری پیداوار میں اضافے اور ویلتھ کری ایشن میں محنت کشوں کے کردار اور آجر و اجیر کے اپنے اپنے فرائض اور حقوق کی ادائیگی کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
-
جاری ہے چشمۂ خدمت گزاری
May ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۰ایک طرف کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی اقتصادی مشکلات تو دوسری طرف ماہ مبارک رمضان میں انفاق و اطعام کی فضیلت، یہ سبب بنے ہیں کہ بندگان خدا ایک دوسرے کا پہلے سے زیادہ خیال رکھیں۔ ان دنوں ایران میں مومنانہ خدمت سے موسوم ایک مبارک مہم کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت بے بضاعت اور مستحق افراد کے لئے انسان دوستانہ امداد کا بندوبست کیا جاتا ہے۔
-
ایرانی طلبہ کی انسان دوستی، امریکی عوام کے لئے امدادی کھیپ+ تصاویر
Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۴:۱۵جہاں ایک طرف امریکی حکومت کورونا کے خلاف مہم میں فرنٹ پر موجود ایران کے خلاف مسلسل پابندیاں عائد کر رہی ہے اور اس مہم میں رخنہ ڈال رہی ہے وہیں ایرانی طلبہ نے اپنی انسان دوستانہ فطرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا کی وبا کے شکار امریکی عوام کے لئے امدادی پیکج روانہ کیا ہے۔