Aug ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران سے سعودی عرب کی دشمنی

سعودی عرب میں امریکا کے سابق سفیر رابرٹ جورڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ایران کے ساتھ دشمنی کی وجہ سے ہر علاقائی بحران کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتا ہے-

اطلاعات کے مطابق یمن کی خبری رساں ایجنسی سبا نے سعودی عرب میں امریکا کے سابق سفیر رابرٹ جورڈن کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ علاقائی مسائل کے سلسلے میں سعودی عرب کی اسٹریٹیجی ایران کی مخالفت پر مبنی ہے اور وہ ہر مسئلے اور بحران کے لئے ایران کو ذمہ دار قرار دیتا ہے- رابرٹ جورڈن دو ہزار ایک سے تین تک سعودی عرب میں امریکا کے سفیر رہے ہیں- انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر حملے کے بارے میں اپنے اہداف کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ خطے کے ہر مسئلے میں ایران کے مد مقابل کھڑا ہو جاتا ہے اور بحرانوں خصوصا" سعودی عرب کے الشرقیہ صوبے اور بحرین و یمن کے بحرانوں کے پس پردہ تہران کو بتاتا ہے- رابرٹ جورڈن نے "صحرا کا سفارت کار" نامی ایک کتاب لکھی ہے جو گیارہ ستمبر کے واقعات کے بعد سعودی عرب کے حالات کے بارے میں ہے-