Feb ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • صدر ایران کا کہنا: خطے کے ممالک اپنے مسائل خود حل کر سکتے ہیں، کسی ثالثی کردار کی ضرورت نہیں

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک اپنے مسائل مل بیٹھ کر حل کرسکتے ہیں اور انہیں چودھری کی کوئي ضرورت نہیں۔

یہ بات صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان ہفتے کے روز تہران میں "ایران کوریڈور 2026" کے زیر عنوان بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صدر ایران کا کہنا تھا کہ جنگ سے کسی ملک کو فائدہ نہیں ہوتا اور کوئی بھی ملک تصادم، تشدد اور خونریزی کے ذریعے ترقی نہیں کرسکتا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نےیہ بات زور دے کر کہی کہ علاقائی ممالک کے صدور خطے کی سلامتی، خودمختاری اور حکمرانی کے لیے جو کوششیں کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان، ترکی، عراق اور دوسری طرف سعودی عرب اور دوسری طرف قطر، متحدہ عرب امارات، عمان، پاکستان اور افغانستان، سب مل کر پرامن طریقے سے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہی۔

صدر نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ ہم ایسا کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ ہمیں اپنے علاقے میں چودھری کی ضرورت نہیں کیونکہ خطے کے ممالک مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: Facebook,X,instagram,tiktok,whatsappchannel

ایران کے صدر نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک کو نہ صرف بھائی اور دوست بلکہ اپنا قبیلہ اور رشتہ دار سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان، عراق اور کردستان وغیرہ تو ہمارے رشتہ دار ہیں جبکہ ترکیہ، پاکستان، افغانستان اور ترکمنستان وغیرہ کے ساتھ ہمارے صدیوں پرانے تعلقات ہیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم اپنے رابطوں کو پھر سے مضبوط بنائيں گے اور اس کے لیے امن، دوستی اور علم و دانش کے فروغ کا راستہ اپنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ راہداریوں کو فروغ دے کر خطے کی سلامتی اور معیشت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

ٹیگس