حزب اللہ لبنان کا بیان: ایران "گریٹر اسرائیل" منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ ہے
حزب اللہ کی ایگزیکٹیو کونسل کے سربراہ نےایران کے اسلامی اور انقلابی تشخص کو صیہونی حکومت اور امریکہ کی ایران دشمنی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک "گریٹر اسرائیل" نامی منصوبے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شیخ "علی دعموش" نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی اور انقلابی تشخص وجہ سے امریکہ اور صیہونی حکومت نے تہران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت ایران کو اس لیے نشانہ بنانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ وہ واحد ملک ہے جو تاحال صیہونیت کے خلاف محاذ کی قیادت سنھبالے ہوئے ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok, whatsappchannel
ایران کے خلاف ممکنہ فوجی مہم جوئی کے لیے دشمنوں کی کوششوں کے بارے میں، حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے مزید کہا: " ایران کے خلاف جنگ امریکہ کے مفاد سے زیادہ اسرائیل کے مفاد میں ہے۔ تل ابیب تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے اور جنگ بھڑکانے کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔"
شیخ دعموش نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمت کے محور نے صیہونی حکومت کی توسیع پسندی اور علاقے میں نام نہاد "گریٹر اسرائیل" کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے روک رکھا ہے۔