Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • اوباما کا امریکہ میں تشدد میں کمی لانے میں ناکامی کا اعتراف
    اوباما کا امریکہ میں تشدد میں کمی لانے میں ناکامی کا اعتراف

امریکی صدر نے ملک میں پر تشدد واقعات میں کمی لانے میں اپنی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ان کے دور حکومت کا سب سے بڑا نقص یہ ہے کہ وہ امریکہ میں ہتھیاروں کے استعمال سے ہونے والے تشدد کے واقعات میں کمی لانے میں ناکام رہے ہیں-

صدر اوباما نے کہا کہ امریکہ میں فائرنگ سے ہونے والی اموات کی شرح ، دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہو گئی ہے-

امریکی صدر باراک اوبامہ کا یہ بیان ویرجینیا میں فائرنگ ایک واقعے میں سی بی ایس ٹی وی چینل کی رپورٹر اور کیمرہ میں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے- امریکہ میں ہر سال تیس ہزار سے زیادہ افراد فائرنگ کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔ امریکہ روزانہ تقریبا ستاسی افراد فائرنگ سے ہلاک اور ایک سو تراسی   زخمی ہو جاتے ہیں- امریکہ میں سالانہ تین ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کیا جاتا ہے-
az27082015

ٹیگس