Feb ۰۲, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان ؛ سپریم کورٹ نے تبدیلی مذہب مخالف قوانین پر نوٹس جاری کر دیا

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے کئی ریاستوں کے تبدیلی مذہب مخالف قوانین کو چیلنج کرنے والی عرضی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان  ہندوستان کی سپریم کورٹ نے ملک کی مختلف ریاستوں میں نافذ تبدیلی مذہب مخالف قوانین کو چیلنج کرنے والی ایک اہم عرضی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ریاستی حکومتوں سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کر لیا ہے.اس فیصلے کو مذہبی آزادی اور آئینی حقوق کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ عرضی نیشنل کونسل آف چرچز ان انڈیا کی جانب سے دائر کی گئی ہےدرخواست گزار کا مؤقف ہے کہ یہ قوانین شہریوں کے بنیادی حقوق بالخصوص مذہبی آزادی، ذاتی آزادی اور مساوات کے حق کی صریح خلاف ورزی کرتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

عدالت کی یہ سماعت مذہبی آزادی اور ریاستی اختیار کے درمیان توازن سے متعلق ایک وسیع اور اہم بحث کو آگے بڑھائے گی۔ سپریم کورٹ کے اس اقدام سے ان قوانین کی آئینی حیثیت پر حتمی فیصلے کی امید مضبوط ہوئی ہے جو ملک کی سیکولر ساخت اور بنیادی حقوق کے مستقبل کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔

 

ٹیگس