Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے حامی ہیں: اوباما
    اسرائیل کے حامی ہیں: اوباما

امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اختلاف رائے کے باوجود، بدستور صیہونی حکومت کے حامی اور طرفدار ہیں-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے جمعے کے روز یہودیوں کے اجتماع میں کہا کہ وہ مشرق وسطی میں اسرائیل کی حمایت اور جانبداری کے بھی پابند ہیں۔
بارک اوباما نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے تعلق سے، واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام خاندانوں کی طرح، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بھی اختلاف رائے پایا جاتا ہے اور یہ کوئی عجیب بات نہیں ہے-
 انہوں نے کہا کہ وہ امریکیوں اور اسرائیلیوں پر یہ ثابت کریں گے کہ وہ صیہیونیوں کے طرفدار ہیں اگر چہ ممکن ہے کہ بعض مسائل میں ان میں باہمی اختلافات کیوں نہ پائے جاتےہوں-
 واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے ایران کے ایٹمی سمجھوتے کو ناکامی سے دوچار کرنے کے لئے امریکی صدر کے سیاسی حریفوں سے اتحاد کیا ہے جس پر وائٹ ہاؤس سخت نالاں ہے- az29082015

ٹیگس