بن نایف نے بن سلمان کی بیعت کی ۔ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/dif-i287522-بن_نایف_نے_بن_سلمان_کی_بیعت_کی_ویڈیو
سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان نے آل سعود کی قدیم روایت کے برخلاف اپنے بیٹے کو اپنا ولیعہد بنا دیا ہے۔ابھی تک دستور یہ تھا کہ سعودی عرب میں قدرت ایک بھائی کے بعد دوسرے بھائی کی جانب منتقل ہوتی تھی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran

سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان نے آل سعود کی قدیم روایت کے برخلاف اپنے بیٹے کو اپنا ولیعہد بنا دیا ہے۔ابھی تک دستور یہ تھا کہ سعودی عرب میں قدرت ایک بھائی کے بعد دوسرے بھائی کی جانب منتقل ہوتی تھی۔

سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان نے اپنے بھتیجے محمد بن نایف کو ولایت عہدی سمیت مختلف عہدوں سے برخواست کر کے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو اپنا ولی عہد قرار دے دیا ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ خاندان آل سعود میں اندر ہی اندر قدرت و سلطنت کو لے کران دنوں کافی رسا کشی ہو رہی ہے۔ابھی تک دستور یہ تھا کہ سعودی عرب میں قدرت ایک بھائی کے بعد دوسرے بھائی کی جانب منتقل ہوتی تھی مگر اس دفعہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ آل سعود کے کسی بادشاہ نے اپنے  بیٹے کو اپنا ولی عہد مقرر کیا ہو۔سعودی عرب میں آئندہ سیاسی حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں، یہ وقت ی بتائے گا۔