وکیل مسجد - شیراز
Sep ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
وکيل مسجد شيراز، ايران کے شہر شيراز میں واقع ایک تاریخی اور فنِ تعمیر کا شاہکار ہے
وکيل مسجد شيراز، زند دور (18ویں صدی) میں كريم خان زند کے حکم پر تعمیر کی گئی۔ یہ مسجد وکیل کمپلیکس کا حصہ ہے، جس میں وکیل بازار اور وکیل حمام بھی شامل ہیں۔
مسجد کا سب سے نمایاں پہلو اس کا وسیع صحن، خوبصورت محرابیں اور سنگِ مرمر سے بنی ہوئی دو عظیم الشان منبر اور ستون ہیں، جو ایرانی اسلامی فنِ تعمیر کی بہترین مثال پیش کرتے ہیں۔
مسجد کی چھت پر بنے رنگین ٹائلز اور خطاطی کے نمونے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ وکیل مسجد نہ صرف عبادت کا مقام ہے بلکہ ایران کی ثقافتی اور تاریخی شناخت کا مظہر بھی ہے، جہاں ہر سال ہزاروں سیاح اس کے حسن اور تاریخ سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔