مصر: ایران کے جوہری معاملے کا حل مذاکرات میں ہے، جنگ میں نہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i452106-مصر_ایران_کے_جوہری_معاملے_کا_حل_مذاکرات_میں_ہے_جنگ_میں_نہیں
مصری وزارت خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔
(last modified 2026-02-08T03:58:35+00:00 )
Feb ۰۸, ۲۰۲۶ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • مصر: ایران کے جوہری معاملے کا حل مذاکرات میں ہے، جنگ میں نہیں

مصری وزارت خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  مصری وزارت خارجہ کے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ایرانی جوہری مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور اس سے نمٹنے کا واحد راستہ بات چیت اور مذاکرات ہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایرانی جوہری مسئلے پر کسی معاہدے تک پہنچنے کی کسی بھی  کوشش کی حمایت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں تمام علاقائی شرکا کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھیں گے۔

بیان کے مطابق ہم ایک ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس سے ایران، امریکہ اور پورے خطے کو فائدہ پہنچے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel