Feb ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran

تہران کے قدیم و نایاب کتابوں کے میوزیم میں موجود بیشتر کتابیں ہاتھ سے لکھی ہوئی (خطی) ہیں، جو اپنی نوعیت میں بے مثال اور تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔

اس میوزیم میں موجود مخطوطات صدیوں پہلے مختلف علماء، شعراء، فلسفیوں اور محدثین نے نہایت محنت اور خلوص سے تحریر کی تھیں۔ ہر صفحہ خطاطی کے حسین انداز سے مزین ہوتا ہے اور بعض میں سنہری اور رنگین نقاشی بھی شامل ہوتی ہے، جو اس فن کی مہارت اور خوبصورتی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ہاتھ سے لکھی کتابیں نہ صرف علمی مواد کا خزانہ ہیں بلکہ تہذیب و ثقافت کی میراث بھی ہیں، جو ہمیں ماضی کی علمی روشنی اور تاریخی حقائق سے روشناس کراتی ہیں۔ ان کتابوں کی حفاظت اور نمائش انسانی علم کی بقا اور ارتقاء کے لیے بہت ضروری ہے۔

ٹیگس