Mar ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ایران کے خلاف جنگ اور ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے

مغربی میڈیا نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فوجی حملوں، مہاجر پالیسیوں اور امریکہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف وسیع پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کی خبریں نشر کی ہیں اور اسے اس ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: سی این این نے رپورٹ کیا ہے کہ بادشاہت نہیں کے عنوان سے ہونے والے مظاہروں میں شرکاء نے ٹرمپ کی پالیسیوں، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایران کے ساتھ جنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ امریکہ کی بڑی، چھوٹی اور دیہی آبادیوں میں، سرخ اور نیلے (یعنی ریپبلکن اور ڈیموکریٹک) دونوں ریاستوں میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔
دی گارڈین  اخبار نے امریکہ میں ہونے والے مظاہروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ بادشاہت نہیں" کے مظاہروں کا تازہ سلسلہ اس ہفتے کے آخر میں واشنگٹن کے نیشنل مال سے لے کر نشویل، مینیاپولیس، روم، پیرس اور میونخ تک امریکہ اور دیگر ممالک کی سڑکوں پر نظر آیا۔
دی نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ مظاہرہ کرنے والے ہفتے کے روز پورے امریکہ میں صدر ٹرمپ کے خلاف بادشاہت نہیں کے مظاہرے کے لیے جمع ہوئے۔ انہوں نے نعرے لگائے اور ہاتھ سے بنے ہوئے بینرز اٹھائے جن میں ایران کے ساتھ جنگ، حق رائے دہی کے خلاف دھمکیوں اور تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر بے دخلی کے لیے وائٹ ہاؤس کے دباؤ کی مذمت کی گئی تھی۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس