ایران اور پاکستان نے خطے میں پائیدار امن و استحکام پر زور دیا
Mar ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے درمیان گزشتہ رات ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اس گفتگو کے دوران، دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایران کے صدر ڈاکٹر پزشکیان اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا جائزہ لیا اور اس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، خطے میں حالیہ پیش رفت اور صورتحال کے ساتھ ساتھ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کی تقویت کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel