برطانوی کمپنیاں ایران آنے کے لئے بے تاب
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i208534-برطانوی_کمپنیاں_ایران_آنے_کے_لئے_بے_تاب
برطانیہ میں ایران کے ناظم الامور نے خبر دی ہے کہ برطانوی کمپنیاں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارت میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۵:۰۵ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں ایران کے ناظم الامور محمد حسن حبیب اللہ زادہ
    برطانیہ میں ایران کے ناظم الامور محمد حسن حبیب اللہ زادہ

برطانیہ میں ایران کے ناظم الامور نے خبر دی ہے کہ برطانوی کمپنیاں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارت میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں-

برطانیہ میں ایران کے ناظم الامور محمد حسن حبیب اللہ زادہ نے لندن میں ایک اجلاس میں مشترکہ جامع ایکشن پلان اور پابندیوں کی منسوخی کے اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران برطانیہ کے کئی اقتصادی و تجارتی وفود تہران کا دورہ کر چکے ہیں-

حبیب اللہ زادہ نے لندن ایئر پورٹ پر ایران ایئر کو تیل لینے اور برطانیہ میں دو ایرانی بینکوں، ملی بینک اور پرشیا بنیک کو دوبارہ سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دیے جانے کو  مشترکہ جامع ایکشن پلان کے ثمرات میں سے قرار دیا - برطانیہ میں ایران کے ناظم الامور نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت سفارتی، صحافتی اور تجارتی حلقوں میں سب سے زیادہ گفتگو جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد پر ہو رہی ہے کہا کہ برطانوی شرکاء تہران دورے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں-