Feb ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2016 کا آغاز

اسمارٹ فون کی سالانہ نمائش، موبائل ورلڈ کانگریس 2016 اسپین کے شہر بارسلونا میں شروع ہو گئی۔

دنیا کی مشہور سیل فون کمپنیوں نے سال کے جدید ترین موبائل فون ٹیکنالوجی، اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کر دی ہیں۔ موبائل ورلڈ کانگریس میں مشہور زمانہ سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس سیون اور ایس سیون ایج متعارف کرایا ہے۔

دونوں موبائل فون میں اوکٹا کور کوالکوم سنیپ ڈراگون ایٹ ٹو زیرو یا سام سنگ کا اپنا ایکسینوس چپ سیٹ پروسیسر نصب ہے۔ چار جی بی ریم کے ساتھ بتیس جی بی انٹرنل اسٹوریج ہو گی جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں فون واٹر ریزسٹنس بھی ہیں اور آپ انہیں پانچ فٹ گہرے پانی میں آدھے گھنٹے تک ڈبو کر بھی رکھ سکتے ہیں۔ ایس سیون کا کیمرہ بارہ میگا پکسل ہے۔ سونی کمپنی نے اس کانگریس میں ایکسپریا ایکس کو متعارف کرایا ہے۔ اس فون میں بہت سے نئے فیچر متعارف کرائے گئے ہیں جو اس سے پہلے والے ماڈل میں نہیں تھے۔

ٹیگس