ہندوستان؛ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے خلاف حزب اختلاف کا احتجاج
ہندوستان میں کانگریس اور انڈیا اتحاد کی مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر امریکہ کے ساتھ ہوئے تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج کیا
سحرنیوز/ہندوستان: کانگریس اور انڈیا اتحاد کی مختلف پارٹیون کے رہنماؤں نے ہند امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس میں کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ اتحاد کے رہنماؤں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ لے کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے، کرانتی کاری سماج وادی پارٹی (آر ایس پی) کے رہنما این کے پریم چندرن اور دیگر رہنماؤں نے اس دوران نعرے بازی کی اور کہا کہ یہ معاہدہ کسانوں کے مفادات کے خلاف ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel : Follow us
پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاج کرنے والے اراکینِ پارلیمنٹ نے ہند۔امریکہ تجارتی معاہدے کی دفعات کے خلاف کسانوں کے بھارت بند کے اعلان کے ساتھ بھی یکجہتی کا اعلان کیا
دریں اثنا امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی آج جمعرات کو بھی ملتوی کرنا پڑی -