تہران اور سیؤل کے درمیان پروازوں کی برقراری سے اقتصادی تعاون میں اضافہ
Mar ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد جنوبی کوریا نے سیؤل اور تہران کے درمیان مسافر بردار اور مال بردار پروازوں کا سلسلہ شروع کئے جانے کی اجازت دیدی ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد جنوبی کوریا کی کمپنیوں کو سیؤل تہران پروازوں کی اجازت دیدی گئی ہے۔
توقع کی جاتی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے سے ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی لین دین اور دو طرفہ تعاون کے عمل کو فروغ حاصل ہو گا۔