Aug ۱۲, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران کو ٹرانزٹ کوریڈور میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: وزیر ٹرانسپورٹ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ و تعمیرات نے کہا ہے کہ ملک کے ریلوے نیٹ ورک کو ہمسایہ ملکوں کے ساتھ ملانے کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔

قم شہر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ و تعمیرات عباس آخوندی کا کہنا تھا کہ ایران کے روڈ نیٹ ورک کو بھی ٹرانزٹ کوریڈور میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے روڈ نیٹ ورک کو ترقی دیکر اسے ایشیا کی اہم شاہراہوں سے جوڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمال جنوب کوریڈور کی تکمیل کا معاملہ باکو میں ایران، روس اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدور کی ملاقات کا اہم ترین مقصد تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹرانسپورٹ کے قومی نیٹ ورک کو مکمل کرنے پر خاص توجہ دے رہے ہیں اور ملک کو جدید ترین ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے حصول کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔